198

نوشہرہ میں تحریک انصاف اپنی نشست ہارگئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اختیار ولی خان نے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق کامیابی حاصل کرلی ہے۔

آئین نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 63 کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے تحت ن لیگ کے امیدوار اختیار ولی نے مخالف امیدوار پر فتح حاصل کرلی ہے۔

پی کے 63 نوشہرہ  کے 102 میں سے 101 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے اختیار ولی 21 ہزار 112 ووٹ لے کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں عمر کاکا خیل 17 ہزار 23 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔

ن لیگی امیدوار کے امیدوار کی اس نشست پر کامیابی سیاسی مبصرین کے مطابق صوبے و مرکز کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے لیے بڑا اپ سیٹ ہے کیونکہ نوشہرہ کو اس کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

اس حلقے میں ضمی انتخاباب پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید کاکا خیل کے انتقال کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ اس نشست پر انتخاب کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر بھی لیا جارہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں