367

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی واپسی، الیکشن ملتوی ہونے کا خدشہ

آئین نیوز: نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں نرسنگ ہومز کو بند کر دیا گیا ہے۔علمی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بدھ سے نیوزی لینڈ کے تمام نرسنگ ہومز کو بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

نیوزلینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا ارڈن نے کہا ہے کہ وبا ء کا پھیلاؤ ان کو اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکام ان شہریوں کو تلاش کر رہے ہیں جن سے آکلینڈ کے ان چار رہائشیوں کا کسی بھی طرح رابطہ رہا ہو جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں گزشتہ 102 دنوں کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا اور وزیراعظم نے کیسز رپورٹ نہ ہونے کیوجہ سے ملک کو کورونا فری قرار دیا تھا ۔ اب ایک دفعہ پھر ملک میں کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں انتخابات ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں