446

والدین نے بچے کا نام ارطغرل رکھ دیا

(آئین نیوز)پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر ہونے والے ترکش سیریز ارطغرل غازی نے پاکستان میں بہت سے لوگوں کو اپنے سحر میں جھکڑ لیا ہے وہاں اس ڈرامے نے مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔

مقبوضہ کشمیرکے لوگ اس ترکش سیریز سے اس قدر متاثر ہو گئی کہ وہاں پر والدین نے اپنے نومولود بچے کا نامارطغرل رکھ دیا۔ ارطغرل غازی پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترکش ڈارمہ سیریز میں ہیرو کا کردار ادا کررہے ہیں جس نے بہت سے لوگوں کو اتنا متاثرکیا ہے کہ کوئی اپنے بیٹے کا نام ارطغرل رکھ رہاہے جبکہ سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین نے اپنی پروفائل پر ارطغرل غازی کی تصویر لگائی ہوئی ہے

مقبوضہ کشمیر میں اس ڈرامہ سیریز سے متاثرہ والدین نے اپنے نومولود بچے کا نام اطغرل رکھنے کے حوالے سے ایک کشمیری ٹوئٹر پر اپنے بچے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم والدین نے اپنے بیٹے کا نام دیرلیش ارطغرل کے مرکزی کردار سے متاثر ہو کر ارطغرل رکھا ہے۔صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ہے کہ نومولود کا نام ترک سیریز مرکزی کردار اطغرل رکھا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں