260

وزیراعظم عمران خان کابل کےایک روزہ دورے پر

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کابل کے ایک روزہ دورے پر پہنچ کر جہاں انہوں نے آفغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہےکہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے

اس حوالے سے جاری ایک اعلامیہ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے محمد صادق اور سینئر حکام موجود ہیں۔

وزیر اعظم کے دورہ کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے، اس تناظر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی تھی جبکہ حال ہی میں افغانستان سے چیئرمین برائے قومی مفاہمت ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ ، اسپیکر افغان ولسی جرگه رحمٰن رحمانی اور وزیر تجارت نثار پاکستان کے اہم دورے پر آئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں