297

وزیراعلی خیبرپختونخوا ارب پتی نکلے

محمود خان 2ارب 86کروڑ، مشتاق غنی 5کروڑ کے اثاثوں کے مالک
پشاور(آئین ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان ارب پتی نکلے،وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان 2ارب 86کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کوئی قرضہ نہیں لیا۔اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی 5کروڑ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی شوکت یوسفزئی 55لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،صوبائی وزیر اکبر ایوب 23کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں،صوبائی وزیرشہرام ترکئی چھالیس لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے،صوبائی وزیر عاطف خان دو کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے صاحبزاے ابراہیم خٹک دوکروڑ پچپن لاکھ روپے اثاثوں کے مالک نکلے،وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان اٹھارہ کروڑ اثاثوں کے مالک نکلے،اے این پی کی ثمر ہارون بلور چار کروڑ چھپن لاکھ روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک نکلیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی صرف ستتر لاکھ روپے کے مالک نکلے، مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا لطف الرحمن پانچ کروڑ ستائیس لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے،خیبرپختونخوا رکن اسمبلی نگہت اوریکزئی ایک کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک نکلی، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی صوبائی نعیمہ کشور تئیس کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک نکلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں