پشاور کی سول سوسائٹی نے وزیرستان میں قتل ہونیوالی سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے قتل کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ کی قیادت فمنسٹ فرائی ڈے اور عورت فاونڈیشن کے عہددیدداران نے کی مظاہرے میں سول سوسائٹی کی رہنما شبینہ ایاز اور پاکستان تحریک انصاف (گ)کی چیئر پرسن عائشہ گلالئی اور دیگر عورتوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی خواتین نے کثیر تعداد مین شرکت کی
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم سبا ئون کے چار خواتین اور ڈرایئور پر وزیرستان میں انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجہ میں چار خواتین جاں بحق اور ڈرایئور زخمی ہوا ہے جو ایک افسوس ناک واقعہ ہے انہوں نے کہا کہ عورتوں کو پاکستان میں تحفظ حاصل نہیں ہے جبکہ وزیرستان واقعہ پر صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور وزیرستان واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔