وزیر اعظم عمران خان کے دورہ پشاور کے لئے انتظامات شروع کردیئے ہیں وزیر اعظم عمران خان ممکنہ طور پر سینٹ انتخابات سے قبل پشاور کا دورہ کرنے کا شیڈول تیار کیا ہے وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہائوس پشاور میں اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کے علاوہ ارباب نیاز سٹیڈیم میںجاری کام اور کالام میں نئے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بھی بریفینگ دی جائیگی سینٹ انتخابات کے سلسلے میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی جائیگی اس ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ، گورنر خیبر پختونخوا بھی ان کے ساتھ ہو نگے جبکہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی بریفینگ دی جائیگی ممکنہ طور پر سینٹ انتخابات کے بعد صوبائی کابینہ میں تبدیلی اور نئے اراکین کی نامزدگی کے حوالے سے بھی منظوری دیدی جائیگی وزیراعظم کے ممکنہ دورہ کے لئے انتظامات شروع کردیئے ہیں
180