592

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید جوش خطابت میں اپنی ہی حکومت پر کڑی تنقید کی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید جوش خطابت میں اپنی ہی حکومت کے خلاف جملے کہہ گئے۔

نئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن پر کڑی تنقید کی اور گفتگو کے اختتام پر جوش خطابت میں نااہل، کرپٹ اور نکمی حکومت کہہ گئے۔

تاہم غلطی کا احساس ہونے پر وفاقی وزیر نے اپوزیشن کہہ کر فوری تصحیح بھی کر دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید سے وزارت ریلوے لیکر انہیں وفاقی وزیر داخلہ داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں