103

ٹریفک کی روانی و حادثات روک تھام کیلئے ون ویز پر اہلکار تعینات


سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ٹریفک کی روانی اور حادثات کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں ون ویز پر اہلکار تعینات کردیئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر گلبہار’ نشتر آباد’ یونیورسٹی روڈ’ جی ٹی روڈ اور سٹی سیکٹر کے مختلف علاقوں میں ون ویز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ سٹی سیکٹر کے مختلف علاقوں میں ٹائر بلاسٹرز پہلے ہی لگائے گئے ہیں تاکہ بازاروں میں ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش نہ آئے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے

کہ شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر اوقات گلبہار’ نشتر آباد اور شہر کے مختلف پوائنٹس پر ون ویز کی خلاف ورزی پر ٹریفک حادثات رونما ہوتے تھے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پوائنٹس پر اہلکار تعینات کردیئے ہیں تاکہ حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری ون ویز کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کیساتھ مکمل طور پر تعاون کریں تاکہ حادثات پر قابو پایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں