250

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد’غیر اخلاقی مواد‘ کی شکایات،

پاکستانی حکام نے مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ایپ ٹک ٹاک پر’غیر اخلاقی مواد’ کی شکایات موصول ہونے کے باعث پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں مواصلات کے ریگولیٹری ادارے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے اس بارے میں باضابطہ طور پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ادارے نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ‘معاشرے کے مختلف طبقات’ کی جانب سے اس ایپ پر موجود مواد کے خلاف شکایات کی گئی تھیں۔

پاکستان میں پابندی کی خبر کے بعد ٹک ٹاک ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ شکایت، حکام پر تنقید اور میمز شیئر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ جولائی میں انڈین حکومت نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اس تناظر میں کئی افراد طنزیہ تبصرہ کر رہے ہیں کہ کوئی تو ایسا موضوع ہے جس پر دونوں ممالک متحد ہوئے ہیں

آکاش ورما نامی صارف نے لکھا کہ ’سرحدوں کی وجہ سے جدا لیکن ٹک ٹاک کے ذریعے پیسہ کمانے والوں کو بیروزگار کرنے میں متحد‘۔

اس ٹویٹ کے جواب میں شبنم نامہ صارف نے لکھا کہ ’پہلی بار تاریخ میں دونوں ملکوں کو کسی چیز نے متحد کیا ہے‘۔

https://twitter.com/ahad_kasi/status/1314823040413425664

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں