124

پرائیویٹ سکولز و کالجز کی ناکارہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن


محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کے تحت پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے

محکمہ ٹرانسپورٹ کی ویٹس (VETS) مہم کے تحت گزشتہ روز پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی 150 گاڑیوں کی چیکنگ ہوئی ہے اور ورسک روڈ پشاور پر واقع تعلیمی اداروں کے 150 میں سے 108 گاڑیاں خراب پائی گئی ہیں اور خراب گاڑیوں والے مالکان کو موقع پر وارننگ جاری کی گئی ہیں

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق خراب گاڑیوں کے فالٹس نہ نکالنے کی صورت میں پولیس کی نگرانی میں گاڑیوں کو تحویل میں لیا جائے گا اور قانونی کاروائی کی جائے گی محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق خراب گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہی ہیں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خود طلباء اور اساتذہ کرام کیلئے بھی نقصان دہ ہیں

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ویٹس سسٹم کے ذریعے کاربن مونو آکسائیڈ، زہریلے دھویں، نقصان دہ اخراج اور شور جیسی چیزوں کو کم کیا جا سکتا ہے ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ ویٹس (VETS) مہم کے تحت پشاور کے تمام تعلیمی اداروں کی بلاتفریق گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی اور اگلے مرحلے میں سرکاری جامعات اور کالجوں کی گاڑیوں کو چیکنگ میں شامل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں