146

پشاورمیں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر 13174 افراد کا چالان

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے گزشتہ ماہ شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں

جس کے تحت سینکڑوں گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹرمینل میں بند کردیا جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر چالان کیا گیا جن سے جرمانوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کردیئے گئے

۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے ٹریفک جام ہوتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سمیت اکثر اوقات رش میں ایمبولینسز پھنس جاتی ہیں

جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری محب وطن اور مہذب شہری بننے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور غلط پارکنگ اور نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کرکے ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں