پہاڑی پورہ پولیس نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں تالہ توڑ کر گھر وں سے چوری کرنے میں ملوث دو رکنی گروہ کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور فقیر کلے سے ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے ایک عدد قیمتی موبائل فون،ایک عدد کمبل،تین عدد چوڑیاں اور 25 ہزار روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے
، سجاد احمد ولد فتح محمد نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی غیر موجودگی میں گھر سے کسی نامعلوم چوروں نے دو تولے سونا،نقد رقم دو لاکھ چالیس ہزار، تین عدد قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا ء چوری کر لی ہیں جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی، اس دوران پہاڑی پورہ تفتیشی عملہ نے قریبی لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیجز حاصل کر نے کیساتھ ساتھ متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا
جس کے دوران اصل ملزمان کا سراغ لگا کر گزشتہ روز قریش ولد درویش اورجلیل ولد خلیل ساکنان فقیر کلے کو گرفتار کر لیا گیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے ایک عدد قیمتی موبائل فون،ایک عدد کمبل،تین عدد چوڑیاں اور 25 ہزار روپے نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے