پاکستان بار کونسل کی کال پر پشاور سمیت ملک بھر میں آج وکلاء برادری ہڑتال کرینگے ہڑتال کے موقع پر وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہو نگے پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد کے وکلاء سے اظہار یکجہتی کے لئے آج ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کیا ہے اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر مارچ کے پہلے ہفتے میں وکلاء کے ساتھ اجلاس بلایا جائے گا۔پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق وکلاء کی جانب سے ججز کے ساتھ روار رکھے جانے والے عمل کی مذمت کرتے ہیں ملوث وکلاء کے خلاف کاروائی کا اختیار بھی پاکستان بار کونسل کے پاس ہیں اسی بنیاد پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کے لئے وقت مانگا گیا ہے ۔
159