528

پشاور سمیت ملک بھر میں یوم دفاع کل منایا جائے گا


پشاور سمیت ملک بھرمیں یوم دفاع و شہداء آج جوش و جذبے ، ملی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ یوم دفاع کے حوالے سے ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہیں ۔

دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہداء اور غازیوں کو خصوصی اعزازات بھی وفاقی حکومت کی جانب سے دیئے جائینگے پشاور ، سٹی ، کینٹ ، ٹائو ن ، حیات آبادمیں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے بینرز جگہ جگہ پر لگا دیئے گئے ہیں

یوم دفاع و شہداء کا آغاز پشاور میں اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ جبکہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی سے ہو گا۔ ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کی قرنیاں سنہری الفاظ سے لکھے گئی ہیں مالاکنڈ ڈویژن میں کامیاب راہ راست آپریشن سمیت قبائلی اضلاع میں ہونے والے کامیاب ترین آپریشنوں کے بعد امن وامان کی صورتحال بہتر ہو ئی ہے شہداء کے درجہ بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں