صوبائی دارلحکومت میں پشاور میں ہیروئنچیوں کے خلاف جاری کارروائیاں ایک بار پھر رک گئی جسکے باعث شہر بھر کے مختلف مقامات پر ہیروئنچیوں نے پھر سے ڈھیرے جما لیے ہے جسکے باعث نہ صرف راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ رات کے اوقات میں نشہ کرنے والے افراد مختلف جرائم سے بھی گریز نہیں کرتے تاہم متعلقہ انتظامیہ کارروائی کرنے میں سست راوی کا شکار نطر ارہی ہے
شہر کے مختلف علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے گداگروں اور ہیروئنچیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا اور سینکڑوں افراد کو گرفتار کر کے مختلف بحالی سینٹرز لے جایا گیا تھا تاہم ایک بار پھر شہر میں ہیروئنچی ایک بار پھر مختلف جگہوں پر ڈھیرے جمائے نشہ کرنے لگے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے تاہم متلعہ انتظامیہ اس سلسلے میں چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے واضح رہے کہ کچھ ایک دو ماہ قبل ہیروئنچیوں کے خلاف اپریشن سے شہر بھر میں ہیروئنچیوں میں واضح کمی ائی تھی جس پر عوام نے بھی اطمینان کا اظہار کیا تھا ۔