126

پشاور, منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوعمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے لاکھوں روپے کی منشیات پنجاب سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزاء سنادی جبکہ ساتھی ملزم کو مفرور قرار دیکر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردی

۔ استعاثہ کے مطابق ملزم مشروب خان ساکن اکاخیل باڑہ پر الزام ہے کہ 2019میں پنجاب کو چرس سمگل کر رہا تھا جس کو تھانہ چمکنی پولیس نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا تھا اور ملزم کی گاڑی 65کلو گرام چرس برآمد کی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں جمع کردی

دوران تفتیش ملزم نے اپنے ساتھی ملزم یونس ولد فتح خان اکاخیل باڑہ خیبر کو دفعہ 161بیان کے تحت مقدمے میں نامزد کردیا تھا ۔ گزشتہ روز عدالت نے ملزم کے خلاف دائر مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ء سنادی جبکہ ساتھی ملزم یونس کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر مفرور قرار دیکر اُنکے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں