229

پشاور میںمرغی کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کر لی

پشاور میںمرغی کی قیمتوں نے ڈبل سنچری مکمل کر لی
مرغی کی قیمت 201روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ڈبل سنچری مکمل کرنے کے بعد تاجروں نے لاکھوں روپے کا منافع ایک ہفتے میں کما لیا ہے ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 40روپے فی کلو سے زائد

کا اضافہ ہوا ہے مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر لی ہے ضلعی انتظامیہ تاجروں کے سامنے بے بس ہو گئی ہے مرغی کی قیمت میں تاجروں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اضافہ کیا جارہا ہے تاجروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مرغی پنجاب سے مہنگی آ رہی ہے تو اسے سستے داموں کیسے فروخت کیا جائے مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث شوراما ، برگر ، سوپ ، کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ بیمار اور مردہ مرغیوں کو مہنگائی کے باعث مختلف اشیاء میں شامل کر کے فروخت کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں