492

پشاور میں پھل فروشوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے


پشاور میںپھل فروشوںنے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے گئے، پھل سبزیاں بدستور مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں تمام پھلوں کے نرخ سن کر ہی عام آدمی کی چیخیں نکل جاتی ہیں، فروٹ فروش دھڑلے سے من پسند نرخ وصول کرکے روزہ داروں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے میں مصروف ہیں

، تفصیلات کے مطابق شہر میں پھلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے، پھل فروشوں نے مارکیٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے قائم کردہ نرخ ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے اپنے ذاتی نرخ مقرر کر رکھے ہیں، جو حکومتی احکامات کے بالکل منافی ہیں، آڑھتی اور پھل فروشوں نے حکومتی احکامات اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے نرخ ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے پھل مہنگے داموں فروخت کرنا وطیرہ بنا لیاہے

۔شہریوں کے مطابق مہنگائی کے دور میں غریب کیلئے پھلوں جیسی نعمت سے کسی طور پر کم نہیں جبکہ پھلوں کے من پسند نرخ مقرر کرکے غریب اور متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے سادہ لوح شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے مافیا نے اس نعمت کو عوام کی پہنچ سے کوسوں میل دور کر دیاہے، شہریوں نے کہا کہ پھل فروش تواپنی من مانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو حکومتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا جانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ قانون کی بالا دستی ختم ہو چکی ہے، شہریوں نے وزیر اعلی سے زائد نرخوں پر پھل فروخت کرنے والے پھل فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پھلوں کے نرخوں میں کمی واقع ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں