291

پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اعلامیہ جاری

صوبائی دارلحکومت پشاور میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور کو 7 تحصیلوں میں تقیسم کیاگیا ہے اعلامیہ کے مطابق پشاور سٹی، بڈھ بیر، چمکنی، حسن خیل، شاہ عالم، پشتخرہ اور متھرا شامل ہیں۔پشاور سٹی کونسل 9 ویلج کونسل اور 121 نیبرہوڈ کونسل پر مشتمل ہے، پشاور سٹی کونسل کل 194 ارکان پر متشمل ہوگی

جس میں 130 جنرل، 43 خواتین، 7، مزدور کسان، 7 یوتھ اور 7 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ بڈھ بیر کو 37 ویلج کونسل پر تقسیم کیا گیا جب کہ نیبرہوڈ کونسل نہیں ہوگی، چمکنی کو 42 ویلج کونسل اور 4 نیبرہوڈ کونسل، شاہ عالم کو 41 ویلج کونسل اور دو نیبرہوڈ کونسل، پشتخرہ کو 34 ویلج کونسل 2 نیبرہوڈ کونسل، متھرا 53 ویلج کونسل ایک نیبرہوڈ کونسل پر تقسیم کیا گیا ہے جبکہ حسین خیل تحصیل میں گیارہ ویلج کونسل شانمل کی گئی ہیں۔بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات شروع کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں