صوبائی دارلحکومت پشاور میں مرغی 192روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ انڈے ہول سیل میں اسٹیکر والے 140روپے ، دو زردی والے انڈے ہول سیل میں 200روپے فی درجن چبکہ پرچون میں انڈے 200روپے فی درج میں فروخت ہو رہے ہیں مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کی فی کلو قیمت میں تیس روپے کا اضافہ ہو گیا ہے مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کے باعث تاجروں نے آڈرڈر ایڈوانس میں دے دیئے ہیں شادی سیزن کے باعث مرغیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مرغیوں کے موسمیاتی بیماریوں کے باعث بڑی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں مرغیاں مر رہی ہیں ۔
261