146

پشاور, گدھے کے گوشت فروخت ہونے کا انکشاف،بڑے اور چھوٹے گوشت کی خرید و فروخت میں کمی


گدھے کے گوشت کی فروخت ایک قصاب کو گرفتار کرنے کے بعد بڑے گوشت اور چھوٹے گوشت کی خرید و فروخت جزوی طور پر کم ہو کر رہ گئی ہے 40فیصد سے ز ائد گوشت کا استعمال کم ہو کر رہ گیا ہے اندرون شہر قصاب کی دکان میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی افواہوں نے گوشت کا کاروبار مجموعی

طور پر ختم کردیا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے تاجر پر چھاپے کے بعد تکے فروشوں کا کاروبار ختم ہو کر رہ گیا ہے شہر میں مضر صحت ، مردہ جانوروں کی گوشت کی فروخت پہلے سے ہی جاری تھی جس کے خلاف محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کاروائی کر رہی ہے

تاہم گدھے کے گوشت کی فروخت کے افواہوں کے باعث گوشت کی خرید و فروخت جزوی طور پر کم ہو کر رہ گئی ہے ہو ٹلوں میں قیمہ اور گوشت کی فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ہشتنگری ، ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، فردوس ریلوے پھاٹک ، تہکال ، یکہ توت ، فقیر آباد ، لاہوری ، گنج ، شیخ آباد ، دلہ زاک روڈ ، یوسف آباد پل ، چارسدہ روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، حیات آباد سمیت شہر کے مختلف مقامات پر گوشت کے کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق گوشت کا کاروبار گزشتہ دوہفتوں سے ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے مہنگائی کے باعث اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث بھی اس کی خرید و فروخت میں کمی آئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں