193

پشاور یونیورسٹی میں مالی بحران پر طلبہ کا تحفظات کا اظہار


پشاور یونیورسٹی میں جاری مالی بحران پر طلبہ نے بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں مالی بحران کو ختم کرنے کیلئے فوری بیل آوٹ پیکج فراہم کیا جائے جبکہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مستقبل میں مالی بحران کا امکان نہ ہو بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے طلبہ کے مطابق صوبائی حکومت کی عدم توجہ کے باعث تاریخی درسگاہیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں جس سے نہ صرف یونیورسٹی کے ملازمین اور فیکلٹی سٹاف متاثر ہو رہا ہے بلکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ مالی خسارہ کے باعث ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی افسوس ناک ہے طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت یونیورسٹی کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے بیل آوٹ پیکج دے اور بی اے اور ایم سسٹم بحال کیا جائے واضح رہے کہ یونیورسٹی میں جاری کشیدگی کے باعث یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن نے یکم فروری سے علامتی ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ ملازمین نے تنخواہوں میں کٹوتی کے باعث تنخواہ لینے سے انکار کیا ہے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور یونیورسٹی کے مالی بحران کے حل کیلئے کوئی واضح اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں