پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کے مہنگے ہونے کے بعد گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 800روپے کا اضافہ ہو گیا ہے مہنگائی کے نئے طوفان سے کم تنخواہ دار ملازمین ، سفید پوش طبقہ بری طور پر متاثر ہوکر رہ گیا ہے لوکل گھی کے بعد بڑی کمپنیوں نے بھی گھی اور آئل کی قیمتوںمیں اضافہ کر دیا ہے دال ماش 220روپے سے 30روپے فی کلو ا ضافہ کے بعد 250روپے ، طوطی دال 190روپے فی کلو سے 40روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 230روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے 16لیٹر آئل 3ہزار 900روپے سے 4ہزار 700روپے ، پانچ لیٹر 1220روپے سے 1450روپے ، ایک کلو گھی 240روپے سے 280روپے ، 16کلو گھی 3700روپے سے 4050روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائی میں بھی ناکام ہو گئی ہے
125