193

چارسدہ، سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں 7 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

آئین ڈیسک ) چارسدہ کے علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔ اشتہاری اور منشیات فروش سمیت پانچ مشتبہ افراد گرفتار ۔کاروائی انسدادی کی خاطر 7افراد کو دھر لیا گیا، ملزمان مزید تفتیش کے لئے تھانہ سروکلے منتقل۔

ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کی جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہے۔ ڈی ایس پی شبقدر کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سروکلے بسم اللہ جان نے علاقہ تھانہ سروکلے کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران قتل کے مقدمہ میں انتہائی مطلوب اشتہاری صدیق خان ولد امیر خان ساکن کوہاٹ جبکہ منشیات فروش کو 400گرام آئس سمیت گرفتار کیا گیا۔

کاروائی کے دوران 5مشتبہ افراد اور انسدادی کاروائی کی خاطر 7افراد بھی دھر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 5پستول،1ریفیٹراور 150کارتوس برآمد کئے گئے، ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ سروکلے منتقل کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں