136

چارسدہ روڈ کے علاقے سے 13 گرانفروش گرفتار

ڈائریکٹر فوڈ محمد زبیر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں راشنگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن نثار نے گرانفروشی اور زائد المیعاد اشیاء بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ کے علاقے سے 13 افراد کو گرفتار کرلیا

۔ محکمہ خوراک شکایات سیل کو شکایات موصول ہوئی تھی کہ مزکورہ علاقے میں سرکاری نرخ سے تجاوز اور زائد المیعاد اشیاء فروخت ہورہے ہیں جس کا محکمہ خوراک انتظامیہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوڈ راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر واجد علی اور تسبیح اللہ نے ان کیخلاف کارروائی کی۔گرانفروشی کرنے اور زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی پر 13 افراد کیخلاف تھانہ خزانہ میں قانونی کارروائی کے لئے مراسلہ جمع کردی ہے

۔ خصوصی ٹیم نے اٹے ڈیلروں کے دوکانوں کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر حکومتی سبسڈائزڈ اٹا کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ڈیلروں کو ہدایات جاری کی گئی کہ مقرر کردہ سرکاری نرخنامے پر ہی عوام الناس کو اٹا بیچے مقررہ نرخ سے تجاوز کرنے پر کوٹہ منسوخ کرکے مالکان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ محکمہ خوراک انتظامیہ کے مطابق عوامی شکایات کے ازالے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر افتاب عمر کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں