268

چترال ،ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف

یارزمان خان


چترال میںابتدائی تعلیم سے محرومی کے اسباب ختم کر نے اور ہربچے کو سکول میں داخلہ دینے پر کام کرنے والی ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن نے سکول سے محروم چترال جیسے پہاڑی علاقے کے شہری اور دور دراز دیہات و گائوں میں گرل کمیونٹی کے نام سے مقامی لوگوں کے گھر بیٹھک میں سکول قائم کرکے بچوں کو پڑھانے کے لئے سکول میں داخلے کی سہولت فراہم کردی جس میں آج وہاںکے ہزاروں بچے بچیاں علم کے زیور سے مستفید ہورہے ہیں

اگر چہ ابتدائی مراحل میں ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن کو سکول قائم کرنے اور مقامی لوگوں کو اپنے بچے سکول داخل کرانے پر آمادہ کرنے میں زیادہ محنت کرنی پڑی تاہم مقامی لوگوں کی اکثریت کی تعلیم کے حصول سے بے پناہ محبت اور چند ایک مقامات پرگرلزکمیونٹی سکول قائم کرنے کے کامیاب تجربہ 24 یونین کونسل میں 110سے زائد کمیونٹی سکول قائم کرنے کا باعث بنی ۔ایلیمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن چترال کے ذمہ داروں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال کرکے سکول جانے سے محروم تین ہزار سے زائد بچوں کو پرائمری تعلیم دینے کی ابتدائی مراحل میں کامیابی حاصل کرلی

، اس حوالے سے ای ای ایف چترال کے پروگرام آفیسر صاحبزادہ سیف الدین نے بات چیت میںکہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تعلیم کے مواقع عام کرنے کی پالیسی پر محکمہ تعلیم چترال کے ساتھ بطور رائٹ ہینڈ فروغ تعلیم پر کام کرنے والے ایلمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن نے447577آبادی والے ضلع چترال کے چوبیس یونین کونسلوںکے اربن اور دور دراز دیہی علاقوںبمبوریت، بریر،مٹرلاش شیشکو، دنین، اویر ، کیلاش ،آیون اور روجی میں 24سے زائد کمیونٹی سکولز قائم کردیئے ہیں جہاں تین کلومیٹر فاصلے تک کوئی سکول موجود نہیں ہو،ان کمیونٹی سکولوں میں 135اساتذہ چار ہزار سے زائد ایسے بچوں کو پڑھارہے ہیں اور ہر سال کمیونٹی سکولوں میںایسے بچوں کو داخل کرانے میں کامیابی حاصل کررہے ہیں ۔دیہات جن میں یا گائوں کے قریب کوئی سرکاری سکول و مکتب نہ ہو اوروہاں کے بچے حصول تعلیم سے محروم رہ رہے ہو۔

ان کمیونٹی سکولوں میں اس قسم کے درجنوں بچوں کو بھی داخل ہونے کا موقع مل گیا ہے جو بازاروں اور گلی کوچوں کے ہوٹلوں،گاڑی ورکشاپ اور آئس کریم فیکٹریوں میں اس وجہ سے کام کررہے تھے کہ انہیں پڑھائی کے لیے قرب وجوار میں سکول دستیاب نہیں تھا ایلمنٹری ایجوکشن فائونڈیشن کی طرف سے قائم کیے گئے کمیونٹی سکولوں کے اندر خصوصی انتظامات اور بچوں میں پڑھائی کے ساتھ لگن پیدا کرانے کے ماہر ماں جیسی شفقت رکھنے والی فی میل ٹیچر ز کی بہترین تربیت کے اعتراف میں محکمہ تعلیم چترال کے سالانہ امتحانات میں تمام سرکاری سکولوں کے مقابلے میں کمیونٹی سکولوں کا نتیجہ کو بہتر قرار دیا جارہا ہے

آبادی میں اضافے اور سرکاری سکولوں میں تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے سمونے میں درپیش مشکلات کے پیش نظر ایلمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن امسال دور دراز علاقوں میں مزیدکمیونٹی سکول کھول رہے ہیں جبکہ ای وی ایس پروگرام کے تحت دور دراز علاقوں کے ایسے غریب نادار طلباء و طالبات کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں داخلہ دلواکر تعلیمی اخراجات برداشت کرکے فیس جمع کرادیگی جہاں سرکاری تعلیمی ادارہ موجود نہ ہو اور وہ بچے تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہو ںتو ان کے ساتھ ای ای ایف ممکنہ تعاون کی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے پرعزم ہے ادھر والدین میں سے اونت بیگ، برزانجی ، خلیل الرحمان ، گل زادہ ، قدیر خان و دیگر کا کہنا تھا کہ کمیونٹی سکول میں داخل اپنے بچوں کی پڑھائی سے مطمئن ہیں

ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈ یشن نے تعلیمی میدان میں خاموش انقلاب برپا کیاہے حکومت ایلمنٹری ایجوکیشن فائونڈیشن کو مزیدفعال بنائے تاکہ نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر انے میں حائل رکاوٹیں دورکی جاسکیں کیونکہ ایلیمنٹری ایجو کیشن فائونڈیشن کی جانب سے قائم کمیونٹی سکولوں میں پڑھائی کے ساتھ بچوں کے اخلاقی کردار سازی جیسے انقلابی اقدامات کو عوامی حمایت حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں