170

چندہ اکٹھا کرنیوالے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ


انسداد دہشت گردی پشاور کے خصوصی عدالت کے جج سید اصغر علی شاہ نے دہشتگردی اور تحریک طالبا ن پاکستان عبد الولی گروپ کے نام پر چندہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار افغانستان کے رہائشی ملزم کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14دن کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

گزشتہ روز جب پولیس نے ملزم محمد یعقوب کو عدالت میں پیش کیا تا اس دوران عدالت کو بتایا گیا ملزم کو سی ٹی ڈی مردان نے شیرین کوٹے کے قریب بارودی مواد کے ساتھ11جنوری کو گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں پشاور میں حاجی شریف الدین نامی شخص سے تحریک طالبا ن پاکستان عبد الولی گروپ کے نام پر چندہ طلب کرنے کا بھی الزام ہے عدالت نے سماعت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو دن کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں