138

ڈیرہ’ محکمہ فوڈ کی کارروائی’ چھاپے کے دوران گودام سے گندم برآمد


محکمہ فوڈ ڈیرہ کی کارروائی ، گندم کے گودام پر چھاپے کے دوران گودام میں موجود سینکڑوں بوری گندم برآمد کرلی ،گندم تحویل میں لے کر سرکاری گودام منتقل کردی گئی ،محکمہ فوڈ نے خفیہ اطلاع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمد حیات خان کی قیادت میں فوڈ انسپکٹر سردارجنید خان گنڈہ پور کے ہمراہ ٹانک اڈہ پرپرائیویٹ گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام میںموجود835گٹوگندم فی 50کلوبرآمدکرلیے۔یہ کوٹہ گندم جنوبی وزیرستان کے لیے تھا لیکن ملزمان گٹوکی پیکنگ تبدیل کرکے یہ سرکاری گندم پرائیویٹ فروخت کرنے میں ملوث تھے ۔ ڈی ایف سی حیات خان اورانسپکٹرجنیدخان گنڈہ پور نے گندم کے گٹوقبضے میں لے کر سرکاری گودام میںمنتقل کردیے ۔ مذکورہ سرکاری گندم جو کہ کیرج کنٹریکٹر کے ذریعے تھری سٹارفلورملز وانا کو بھجوائی جانی تھی محکمہ فوڈنے اس واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف گھیراتنگ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں