کوہاٹ پولیس نے پوش علاقہ کے ڈی اے میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے مطلوب اشتہاری مجرم فیصل عدنان ولد پرویزاختر سکنہ بحریہ ٹان راولپنڈی کو گرفتار کرلیا اشتہاری مجرم کو ایس ایچ او کے ڈی اے سیف اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران حراست میں لیا زیر حراست اشتہاری مجرم فراڈ کے ذریعے لوگوں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر روپوش ہو گیا تھا زیر حراست اشتہاری مجرم کے خلاف تھانہ کے ڈی اے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ گزشتہ سال شہری کی شکایت پر درج کیا گیا تھا گرفتار اشتہاری مجرم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے
143