138

کے ایم یو ،دو مضامین بی ڈی ایس پروگرام پر منتقل کرنے کی منظوری


خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے وابستہ سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجوں میں پڑھائے جانے والے مضامین میںسے Oral Biology سال اول اور Dental Meterial Science of کو سال دوم کے بی ڈی ایس پروگرام میں منتقل کرنے سے متعلق سفارشات منظور کی گئیں

۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز کمیٹی روم کے ایم یو میںسرکاری اور نجی ڈینٹل کالجوں کے پرنسپلز / ڈینز اور نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء ا لحق نے کی

جبکہ اس موقع پر رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور، کے علاوہ ڈاکٹر بریخنا جمیل ڈائریکٹر آئی ایچ پی آر کے ایم یو، اور محمد اسلام ایڈیشنل ڈائریکٹر ایکڈیمیکس بھی موجود تھے۔ تفصیلی گفتگو کے بعد تمام شرکاء نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیاگیا کہ اس معاملے کو باقاعدہ منظوری کے لئے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے آنے والے اکیڈیمک کونسل کے اجلاس کے سامنے رکھا جائے۔
کے ایم یو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں