568

گھریلو مرغبانی پروگرام ، حکومت کو 1لاکھ درخواستیں موصول


خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ چار سالوں کے دوران گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت صوبہ کے غریب عوام میں رعایتی قیمت پر 10لاکھ مرغیاں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کو اب تک1لاکھ درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ صوبائی حکومت نے چار سال کا ہدف دو سال میں مکمل کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے،

گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت غریب عوام کو مجوزہ فارم پر ایک مرغ ، 5 دیسی مرغیوں کا یونٹ 1050روپے میں فراہم کیا جائیگا ،صوبائی وزیر لائیو سٹاک محب اللہ خان کے مطابق نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی کے گھریلو مرغبانی پروگرام کے تحت آئندہ چار سالوں میں صوبہ بھر بشمول ضم شدہ اضلاع میں دس لاکھ مرغیاں تقسیم کی جائیں گی، جس کیلئے ہر سال تقریبا چالیس ہزار یونٹ فارم تقسیم کئے جانے کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن اس پروگرام کی افادیت اور عوام میں مقبولیت کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ کے دوران ہی ایک لاکھ سے زائد فارمز موصول ہوچکے ہیں جس کے باعث چار سالہ ہدف دو سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کوشش کرے گی کہ پروگرام میں اضافہ کیلئے گھریلو مرغبانی یونٹس کی تعداد کو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں