252

ہزارہ برادری کا احتجاج 5ویں روز بھی جاری وزیراعظم کے ’اچانک دورے‘ کا امکان

 بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے سفاکانہ قتل کے خلاف ہزارہ برادری مسلسل 5 ویں روز کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر میتیں رکھ کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

ملک بھر میں ہونے والی تنقید اور کابینہ کے مختلف سینئر اراکین کے مشورے پر وزیراعظم عمران خان نے اہل تشیع ہزارہ برادری کے اراکین سے اظہار یکجہتی کے لیے ’جلد‘ کوئٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی کابینہ کے ایک سینئر رکن کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی وجوہات کے باعث وزیراعظم کے دورے کی تاریخ اور وقت کو خفیہ رکھا جارہا ہے لیکن وہ (وزیراعظم) بہت جلد ایک سرپرائز دورہ کریں گے‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں