یوم یکجہتی کشمیرکےحوالے یوتھ ڈیپارٹمنٹ کےڈسٹرکٹ یوتھ افیئرزپشاورکے زیراہتمام تقریب کاانعقادکیاگیا۔گورنمنٹ سٹی گرلزڈگری کالج گلبہارمیں منعقدہ تقریب میں تقریب پشاورسمیت مختلف کالجزکیا اساتذہ وطالبات نےکثیرتعدادمیں شریک تھیں۔فرنٹیئرکالج برائے خواتین کی پرنسپل ظل ہماءتقریب گی مہمان خصوصی تھیں جبکہ سٹی گرلزکالج کی پرنسپل طاہرہ ڈاراورڈسٹرکٹ یوتھ افیسرسردارمحمدعرفان بھی موجودتھے۔سٹی کالج کے ہال میں منقدہ تقریب میں طالبات نے کشمیری کے موضوع پرمبنی خاکے پیش کیئے جسکے ذریعے بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری عوام پرڈھایےجانے والے مظالم کی عکاسی کرتے ہویے اسے بہترین اندازمیں اجاگرکیاگیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ظل ھماء اورپرنسپل طاہرہ ڈارنے کہاکہ بھارتی حکومت کشمیرکی جنت۔نطیروادی پرناجائز طریقےسے زبردستی قابض ہیں لیکن انہیں اچھی طرح معلوم ہوناچاہیئے کہ جنت کافرکوہرگزنہیں ملے گی۔انہوں نےکہاکہ انشاءاللہ کشمیری عوام بھارتی افواج کیخلاف جاری جدوجہدایک دن ضروررنگ لائے گی۔انہوں نے اقوام متحدہ اوردیگرانسانی حقوق کی بین الاقوامی اداروں سے مسلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے۔انہوں نے وزارت خارجہ سے بھی کشمیرکی ازادی کیلیئے جاری جدوجہدکوتیزکرنے کامطالبہ کیا۔طاہرہ ڈارنے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسرسردارعرفان کاشکریہ اداکیاکہ انہوں نے اس اہم ایشوپرپروگرام کرکےاپناحق اداکیا۔اخرمیں مہمان خصوصی ظل ہماءپرنسپل فرنٹیئرکالج برائے خواتین نے خاکوں اورکشمیرکے حوالے سے تقاریرکرنےوالی طالبات کو شیلڈزاورسرٹیفکیٹس دیئے۔بعدازاں اساتذہ وطالبات نے واک بھی کی۔جس میں شرکاء نے کشمیرکی اذادی کے نعرے بھی لگائے۔
160