215

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا


یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ خشک میوہ جات 3 ہزار 175روپے تک فی کلوگرام مہنگے ہو گئے۔ باسمیتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں 8روپے، شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ کالے چنے اور گرم مصالحے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایک کلو باسمیتی چاول (ٹوٹا)کے پیکٹ کی قیمت میں 8روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی قیمت جو 76روپے اور 78روپے سے بڑھ کر 84روپے اور 86روپے ہو گئی ہے۔ چلغوزے کی قیمت میں فی کلو گرام 3 ہزار 175 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اخروٹ فی کلوگرام 1400روپے، بادام فی کلوگرام 1185روپے، کاجو کی قیمت میں فی کلوگرام 1190روپے، پستہ فی کلوگرام 915 روپے مہنگا کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر انجیر کی فی کلو گرام قیمت میں 705 روپے، کالا چنا فی کلوگرام 215 روپے مہنگا، گرم

مصالحہ کی 100 گرام قیمت میں 18روپے، الائچی 25 گرام 118 روپے، خشک کھجور چھوہارا کی فی کلوگرام قیمت میں 175 روپے، چکوال والی ریوڑی 200 گرام 27 روپے، 200 گرام پان مصالحہ 23 روپے، 100 گرام چاٹ مصالحہ 10 روپے، ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے، شیمپو اور صابن کی قیمت میں بھی 10،10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ دریں اثناء شہر میں پرچون سطح پر ایک کلو دال ماش دھلی کی قیمت میں 60روپے،دال ماش چھلکا، دال چنا اور بیسن کی قیمت میں 20روپے اضافہ ہو گیا ہے جس سے ایک کلو دال ماش دھلی کی قیمت260 روپے، دال ماش چھلکا کی قیمت 220 روپے، دال چنا اور بیسن کی قیمت 140روپے فی کلوگرام ہو گئی ہے جبکہ ایک کلو چینی کی 90 روپے سے 100روپے تک فروخت کی جارہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں پرچون فروش دالیں 15 سے 70 روپے اضافی قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ دال ماش دھلی 60 سے 70روپے اضافے کے بعد 260 روپے فی کلوگرام میں فروخت کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں