346

اختیارات کا ناجائز استعمال ، ریلوے ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ


اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپٹ ریلوے ملازمین کو برطرف کرنے کے احکامات وزیر ریلوے اعظم سواتی نے جاری کردیئے ہیں۔ ہشتنگری ریلوے پھاٹک ، فردوس ریلوے پھاٹک ، اور نوتھیہ ریلوے پھاٹک میں سبزی فروشوں اور تاجروں سے بھتہ لینے والے ریلوے ملازمین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں

وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایات کی ہے کہ کسی کرپٹ ملازم یا آفیسر کو معاف نہ کیا جائے کام میرٹ پر کرے محکمے کے اندر اور باہر سے آپ کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ سکتا ہے کسی قسم کا ڈر دل میں نہ رکھیں ایمانداری سے اپنا کام کرے ریلوے افسران اور ملازمین کے کام نہ کرنے کی عادت کو تبدیل کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں