166

استعمال شدہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر 40فیصد اضافی ڈیوٹی عائد


استعمال شدہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر 40فیصد اضافی ڈیوٹی ایف بی آر نے عائد کر دی ہے کسٹم کی جانب سے نئی ویلیو یشن رولنگ جاری ہونے کے بعد برآمد کنند گان نے بھی استعما ل شدہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی قیمتیں پانچ سے ساٹھ فیصد تک بڑھا دی ہیں یونیورسٹی روڈ ، یونیورسٹی ٹائون ، پشاور کینٹ ، سٹی سمیت مختلف مقامات پر استعما ل شدہ کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کی قیمتوں میں اضافہ سے طلبہ متاثر ہو رہے ہیں

درآمد کنند گان کے مطابق محکمہ کسٹم کی درآمدی قیمتوں کا تعین کرنے والے شعبے نے استعما ل شدہ کمپیوٹر کی درآمد کنند گان سے مشورے کے بغیر ڈیوٹی بڑھا دی ہے جس کے باعث اس کی قیمت خرید بڑھ گئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے وباء کے دوران آن لائن تعلیم یا کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے بعد استعمال شدہ لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی طلب میں بھی اضافہ ہوا تھا واضح رہے کہ کسٹم حکام نے گزشتہ سال لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کی درآمدی کمپنیوں کے اربوں روپے مالیت کے ڈیوٹی چوری پکڑی تھی جس پر کسٹم ایڈ جیوڈکیشن میں کاروائی جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں