وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے بارے میں یو اے ای کا موقف سنا اور اس پر پاکستان کا مؤقف بھی پیش کیا لہٰذا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ہم پر کوئی پریشر نہیں ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد سے ملاقات کی اور دبئی کے وزیر خارجہ سے طویل نشست میں ویزا کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا، متحدہ عرب امارت میں ویزہ کی پابندی عارضی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دبئی، شارجہ میں پاکستانیوں کی اکثریت روزگار کے لیے مقیم ہے، یو اے ای حکمران سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا، ویزا بندش کے معاملات جلد حل ہوجائیں گے۔