Skip to content
افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں مقامی ٹی وی چینل کی خاتون صحافی ملالہ میوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔
نیوز کاسٹر منسلک ملالہ میوند جمعرات کی صبح گھر سے دفتر آ رہی تھیں جب نامعلوم حملہ آوروں نے ان کو نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق ملالہ میوند کے ساتھ گاڑی کے ڈرائیور محمد طاہر بھی فائرنگ کی زد میں آئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
افغانستان میں جرمن سفارت خانے نے ایک ٹویٹ میں ملالہ کے قتل کی مذمت کی ہے۔
ملالہ میوند پر حملے کی ذمہ داری طالبان سمیت کسی بھی گروپ نے تاحال تسلیم نہیں کی۔
افغانستان میں حالیہ عرصے میں صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ کارکنوں پر حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گزشتہ ہفتے الیاس دائے جو ریڈیو آزادی سے منسلک تھے کو جنوبی صوبے ہلمند میں بارودی سرنگ سے کیے گئے دھماکے میں قتل کیا گیا۔ کابل میں اسی طرح کے ایک دھماکے میں طلوع نیوز کی ایک سابق خاتون نیوز کاسٹر یاما سیاوش کو بھی قتل کیا گیا تھا۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں