303

امریکا ، یومِ آزادی پر شہریوں کا احتجاج،ٹرمپ کے حامی اور مظاہرین آمنے سامنے

آئین نیوز: امریکا میں یومِ آ زادی کے موقع پر بھی مظاہرین وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوگئے، شرکاء نے نسلی امتیاز کے خاتمے کے لیے اقدامات اور پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا۔ وائٹ ہاؤس کے سامنے ٹرمپ کے حامیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے مخالفین کے خلاف نعرے بازی کی۔

مظاہرین اور صدرٹرمپ کے حامیوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے واشنگٹن میں امریکی پرچم پھاڑ دیا۔ ٹرمپ کے حامی اور مخالفین آمنے سامنے آئے اور آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئے، پولیس اہلکار بیچ بچاؤ کراتے رہے۔

مظاہرین نے نسل پرستی کے خاتمے سمیت ٹرمپ کو اقدامات اٹھانے پر زور دیا، امریکا میں سیاہ فام جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں.

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوم آزادی کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین امریکی تاریخ مٹانا چاہتے ہیں، بنیاد پرست بائیں بازو کو شکست دیں گے، انہوں نے مظاہرین کو نازیوں اور دہشت گردوں سے بھی تشبیہ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں