274

امریکی صدر عہدہ سنبھالتے ہی مسلمانوں پر عائد سفری پابندی ختم کردی

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد پہلے حکم میں کچھ مسلم اور افریقی ممالک پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عائد کردہ سفری پابندیاں ختم کردیں۔

جو بائیڈن حلف برداری کی تقریب کے بعد آرلنگٹن میں نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھول رکھ کر اور پریڈ کا معائنہ کرنے کے بعد سہ پہر کو وائٹ ہاؤس پہنچے۔

دفتر پہنچتے ساتھ ہی انہوں نے سب سے پہلے حکم ناموں پر دستخط کیے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی وبا کے ردِ عمل پر جھاڑو پھیر دی اور ماحولیاتی ایجنڈے اور پناہ گزین مخالف پالیسیز کوپلٹ دیا۔

دوپہر میں اوول آفس سے جو بائیڈن نے 17 حکم ناموں، یادداشتوں اور اعلانات پر دستط کیے جس میں پیرس ماحولیاتی معاہدے میں دوبارہ شمولیت اور مسلمانوں پر لگائی پابندیوں کا خاتمہ تھا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں بدھ کی سہ پہر مختلف اقدامات پر دستخط کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ حکم نامے، اور ہدایات جاری کرنے کے لیے ‘وقت ضائع نہیں کرسکتے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں جن صدارتی حکم ناموں پر دستخط کروں گا ان میں سے کچھ کووِڈ 19 بحران کو تبدیل کرنے میں مدد کرنے والے ہیں، ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا اس طریقے سے مقابلہ کریں گے جیسے اب تک نہیں کیا اور نسلی مساوات کو فروغ دینے کے ساتھ پسماندہ طبقات کی حمایت کریں گے، یہ سب ابتدائی نکات ہیں۔

مشیروں کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹ صدر نے جن اقدامات پر دستخط کیے ان میں وفاقی املاک پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا، کورونا وائرس کے ردِ عمل میں تعاون کے لیے وائٹ ہاؤس میں نئے دفتر کا قیام اور عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) سے علیحدگی کا عمل روکنا شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں