171

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد چیک کرنے کا حکم

سپریم کورٹ اف پاکستان کے حکم پر کے پی بڑا فیصلہ ائی جی نے احکامات جاری کردی ٭ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد چیک کرنے کا حکم۔ ٭ تمام اعلیٰ پولیس حکام کو تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں تمام پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد کی چیکنگ اور تصدیق کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

اس سلسلے میں آج سنٹرل پولیس آفس پشاور سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ جس میں صوبے کے اعلیٰ پولیس حکام کو ہدایت دی گئی ہے،کہ وہ اپنی کمانڈ میں کام کرنے والے تمام پولیس اہلکاروں کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا عمل فی الفور شروع کریں اور اس عمل کو شفافیت کے ساتھ مکمل کرکے ایک مہینے کے اندر اندر سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں