282

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام سٹی سکول میں ٹریننگ پروگرام کاآغاز



خیبر پختونخوا میں بنیادی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) اور پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف)کے باہمی اشتراک سے جونیئر ٹینس اینشی ایٹو (جے ٹی آئی) پروگرام کے تحت گزشتہ روز سٹی سکول حیات آباد کیمپس میں پروگرام کا آغاز ہوگیا

اس موقع پر ا یک ہزار کھیلوں کی سہولتوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند ‘چیئرمین کے پی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ‘ جنرل سیکرٹری عمرایاز خلیل ‘سٹی سکول کے سپورٹس کوآرڈی نیٹر اور سابق انٹرنیشنل فٹبال پلیئر اصغر خان’نعیمہ والٹر ہیڈ مسٹریس اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے ‘کے پی کے ریجنل کوآرڈی نیٹر شہریار خان اور ذاکر اللہ نے کھلاڑیوں کو ڈلرز اور ڈیمو کرکے بتایا’ٹینس کی ٹپس اور کوچنگ کی اور انہیں جدید ٹیکنیکس کے بارے میں بتایا’صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل کے مطابق پروگرام کابنیادی مقصد ٹینس کا فروغ اور جونیئر کھلاڑی تیار کرنا ہے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے 7 سے 14 سال کی عمر تک کے بچوں پر توجہ دی جائے گی

جس کے لئے پہلے مرحلے میں پشاور ڈویژن کے مختلف سکولوں میں کیمپ لگائے جارہے ہیں جن میں ٹیلنٹ کی نشاندہی کی جائے گی جسے والدین اور سکول انتظامیہ کی مشاورت سے ٹینس کورٹس میں مزید تربیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پروگرام کا دائرہ بعد ازں صوبے کے دیگر تین ڈویژنوں تک بڑھایا جائے گا، آئی ٹی ایف کی جانب سے بچوں کو سامان اور آلات فراہم کئے جائیں گے، پروگرام میں اساتذہ اور ٹینس کوچز کو بھی تربیت دی جائے گی، سرکاری سکولوں میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والوں کو ڈائریکٹوریٹ سپورٹس نے الائونس دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ‘ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹینس ٹیلنٹ اور کوچز دیگر صوبوں سے زیادہ ہیںاس صوبے سے عالمی سطح کے کھلاڑی سامنے آنے کے مواقع زیادہ ہیں۔ جے ٹی آئی پروگرام سے ملک بھر میں ٹینس فروغ پائے گی اور جونیئر سطح پر باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیںگے جو آگے بڑھ کر عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں