ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتما م انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ میں مردوخواتین کھلاڑیوں کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ،
ٹرائلز میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ایک ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے خواتین کے ساتھ اور مردوں دس گیمز میں حصہ لیا ، ٹرائلز ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین اللہ خان کے مطابق ٹرائلز محکمہ کھیل ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ سپورٹس ایسویسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی میں منعقد ہوئے’
انڈر21 گیمز میں لڑکوں کے لئے 10 گیمز جس میں ہاکی،ٹیبل ٹینس، جوڈو، کراٹے، تائیکوانڈو، ریسلنگ، باسکٹ بال،جمناسٹک،ووشو اور ویٹ لفٹنگ جبکہ لڑکیوں کے لئے 7 گیمز جس میں والی بال،نیٹ بال،رسہ کشی ،ایتھلیٹکس ،بیڈمینٹن،ٹیبل ٹینس اور کرکٹ شامل ہے’ ٹرائلز میں 113 میل اور 82 فیمیل کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا، ہاکی میں 16 ، ٹیبل ٹینس میں پانچ، جوڈو میں آٹھ ، کراٹے میں دس ، تائیکوانڈو میں بارہ ، ریسلنگ میں سات، باسکٹ بال میں بار ہ، جمناسٹک میں چھ ، ووشو میں دس اور ویٹ لفٹنگ میں آٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا
اسی طرح خواتین ٹرائلز میں والی بال میں بارہ ، نٹ بال میں چودہ ، ایتھلیٹکس میں دس رسہ کشی میں دس بیڈمنٹن میں پانچ، ٹیبل ٹینس میں پانچ اورکرکٹ میںبیس کھلاڑیوںکو منتخب کیاگیاجس میںسے سولہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائیگا ، گزشتہ روز خواتین کرکٹ ٹرائلز قیوم سپورٹس کمپلیکس کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئے جس میں کثیرتعداد میں خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹرائلز ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے سینئر کوچ پرویز خان نے لئے اس موقع پر انٹر نیشنل ایتھلیٹکس و ایڈمنسٹریٹ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس جعفر شاہ بھی موجود تھے۔کرکٹ ٹرائلز میں جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا
، ماہ نور حیات ، بختاور، صائمہ جبین ، عائشہ ، اقصیٰ، سونیا، سلمیٰ عزیز ، ماہ نور ، سمعیہ ، طاہرہ ناز، ملائیکہ، ریامبارک ، صدف، وجیہہ، جویریہ، ایمان ،مہوش، آسیہ، مقدس اور کائنات شامل ہیں ۔ مردوں کے ہاکی ٹرائلز کے لئے سلیکشن کمیٹی خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر سید ظاہر شاہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت اللہ ‘سابق انٹرنیشنل پلیئر یاسر اسلام ‘ایم طفیل’سابق انٹرنیشنل پلیئر و کوچ و ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ضیاء الرحمان بنوری کے زیرنگرانی منعقد ہوئے جن میں گول کیپر نعمان خان’سبحان خان ‘فل بیکس میں سلیم خان’احسان خان اور دانیال’ہاف بیکس میں قیصر ‘ عمر خان’عثمان خان ‘اسماعیل خان’ ذیشان ‘فارورڈز میں اسماعیل خان ‘زرین ‘توحید سینئر’توحید جونیئر ‘ نعمان’تیمور’جبران خان ‘عبدالوہاب ‘عمیر ‘طلال’آفاق اور صلاح الدین شامل ہیں۔