344

اوورسیزپاکستانیوں کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں احتجاج

آئین نیوز: خیبرپختونخوااسمبلی میں سعودی عرب اوردیگرخلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں اورجاں بحق افرادکی میتیوں کی واپسی کیلئے اپوزیشن جماعتیں سراپااحتجاج بن گئیں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف حزب اختلاف کے اراکین نے ایوان میں کھڑے ہو کر ایک منٹ کا خاموش احتجاج بھی ریکارڈ کروایا ۔

جب ڈپٹی سپیکر محمودجان کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا تو اس دوران اپوزیشن کے اراکین ایوان میں داخل ہوتے ہی کورونا کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے اور جان بحق افراد کی میتیں پاکستان لانے کے لیے پلے کارڈز اور احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اپوزیشن ارکان کااصرارتھاکہ خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے اقدامات کیے جائیں۔

اس موقع پرصوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا اپوزیشن اراکین کے پاس پہنچ گئے اوران سے بینرز ہٹانے کی اپیل کی جس کے بعدحزب اختلاف کے اراکین سے پلے کارڈز اور بینرز اتارنے دیئے۔اسمبلی کارروائی کے دوران اے این پی کے سرداربابک نے سرکاری ملازمین کیلئے آوازاٹھائی اور اراکین سے استدعاکی کہ ملازمین کے حق کیلئے ایوان میں خاموش احتجاج کیاجائے جس پر اپوزیشن رہنمائوں نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کیخلاف اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر ایک منٹ کیلئے خاموش احتجاج کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں