ایس ایس پی ٹریفک پشاور عبا س مجید مر وت نے کہا ہے کہ فیڈر روٹس پر چلنے والی بسو ں کے ڈرائیور وں کو سیٹ بیلٹ کا استعمال اور ٹریفک قوا نین پر عمل درآ مد کو یقینی بنائیں ، کرونا ایس او پیز کا خیال اورخوا تین سیٹو ں پر مردو ں کو بٹھانے سے گزیر کیا جائے بصورت دیگر قا نو نی کا روا ئی کی جائیگی ۔
گزشتہ روز بی آر ٹی کے مختلف سٹیشنوں کے دورے کے مو قع پر میڈیا سے گفتکو کر تے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی فیڈر روٹس پر چلنے والی بسوں کے ڈرائیوروں کو سیٹ بیلٹ کے استعمال اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا پابند بنائیں۔ انہو ں نے کہا کہ بی آر ٹی سروس میں تعینات ڈرائیوروں کو محفوظ طریقے سے ڈرائیونگ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ سواریوں کو اتارنے اور اٹھانے میں احتیاط برتیںانہوں نے ڈرائیور حضرات کو ہدایت کی کہ وہ خواتین کی سیٹوں پر مردوں کو بٹھانے سے گریز کریں اور سفر کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں انہوں نے سروس کو پشاور اور جنوبی اضلاع کے عوام کیلئے فیڈر روٹس پر سروس کے بسوں کو حکومت کی طرف سے تحفہ قرار دیدیا اور کہا کہ عوام سروس سے بھر پور استفادہ کریں۔