ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور محمد طیب نے منشیات کیس میں حکم عدولی پر ایس ایچ او تھانہ حیات آباد سمیت سات پولیس اہلکاروں کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
گزشتہ روز جب عدالت نے مستعجاب اور قاسم جان ساکنان تہکال پایا ں کی منشیات کیس کی سماعت شروع کی تو اس میں استعاثہ گواہان ایس ایچ او محمد کامران ، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز فضل جان اور شعیب اختر، سب انسپکٹر ز اجمل اور صابر اللہ اور دیگر پولیس اہلکار ثواب خان انعام اور شہنشاہ عدالت میں اپنی بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے پیش نہیں ہوئے جس کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کے لیے پولیس کے اعلی حکام کو حکم جاری کردیا ۔