189

ایل آر ایچ ہاسٹلز نے غیر قانونی گیس کنکشن حاصل کر لئے


ایل آر ایچ کے نرسنگ اور ڈاکٹر ہاسٹلز کے کینٹیوں میں غیر قانونی طور پر (چوری سے) گیس کنکشن حاصل کرنے پر سوئی ناردرن گیس کے حکام نے ایل آرایچ انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے ۔ لاکھوں روپے کے واجبات اورآتشزدگی پر ایل آر ایچ کے نرسنگ اورڈاکٹر ہاسٹلز کے کینٹیوں سے گیس کے کنکشن منقطع کردیئے گئے تھے

تاہم ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سوئی ناردرن گیس کے احکامات کی جانب سے دونوں ہاسٹلوں کے معائنہ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ناجائزہ استعمال ( چوری ) سے دونوں کینٹینوںکو گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کردی گئی ہے چوری ( ناجائز)طریقے سے گیس کی فراہمی دوبارہ شروع کردی گئی ہے دونوں کینٹینوں یا ڈاکٹرہ ہاسٹل یا نرسنگ ہاسٹلز میں کوئی سانحہ رونماء ہوا تو اس سانحہ کی ذمہ دار ی دونوں کینٹینوں کی انتظامیہ پرعائد ہو گی ذرائع نے بتایا ہے کہ سوئی ناردرن گیس نے کینٹینوں کے خلاف مقدمات کے اندراج دوسرے مرحلے میں کریگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں