وزیر اعلی خیبر پختو نخوا نے اساتذہ کی بھرتی کے لئے این ٹی ایس پیپرز لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پراونشل انسپکشن ٹیم کو معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعلی سیکرٹریٹ سے پراونشل انسپیکشن ٹیم کو انکوائری کے لئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کی طرف سے پراونشل انسپکشن ٹیم کو جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کر کے سات دنوں میں واضح سفارشات پیش کرے گی۔ پراونشل انسپکشن ٹیم معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں اعانت کے لئے محکمہ تعلیم، داخلہ ، اسپیشل برانچ اور آئی ٹی کے گریڈ 19 کے کسی بھی آفیسر کو ٹیم میں بطور ممبر شامل کر سکتی ہے۔ وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ میرٹ کی بالادستی اور شفافیت صوبائی حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے معاملے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کی جائیں گی، وزیراعلی اس واقعے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جو بھی اس معاملے ملوث پایا گیا اسے نہیں چھوڑا جائے گا، جبکہ صوبہ بھر میں ٹیسٹس کے نتائج روک دئے گئے ہیں، امیدوار اطمینان رکھیں کسی کے ساتھ بھی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے،
222