منتخب سینٹر کی تنخواہ 1لاکھ 50ہزار جبکہ چیئر مین کی تنخواہ 2لاکھ 25ہزار اور ڈپٹی سینٹ چیئر مین کی تنخواہ 1لاکھ 85ہزار ہیں ۔ سینٹر کو تنخواہ ، الائونس کی مد میں آفس الاونس کی مد میں ماہانہ 8ہزار روپے ، ٹیلی فون الاونس کی مد میں 10ہزار روپے ، ایڈہاک ریلیف الاونس کی مد میں 15ہزار روپے ماہانہ ، دیگر اخراجات کی مد میں 5ہزار روپے بھی تنخواہ کا حصہ ہے
مفت سفری سہو لیات کے لئے سالانہ تین لاکھ روپے کی ٹریولنگ ووچر دیئے جاتے ہیں ووچر استعمال نہ کرنے پر 90ہزار روپے نقد بھی لے سکتے ہیں سینٹر کو 25بزنس کلاس اوپن ائیر ٹکٹس بھی ملتے ہیں جسے نہ صرف وہ خود بلکہ اس کی فیملی بھی اسے استعما ل کر سکتی ہے
سینٹرز کو بلیو پاسپورٹ بھی دیا جاتا ہے اسے ٹریول الاونس کی مد میں ریل پر ایک ائیر کنڈیشن کلاس اور ایک سکینڈ کلاس فیئر کے مطابق الاونس بھی ملتا ہے جبکہ فضائی سفر پر ایک بزنس کلاس سیٹ اور 150روپے فضائی سفر جبکہ بذریعہ روڈ سفر کرنے پر 10روپے فی کلو میٹر ٹریول الائونس کی مد میں دیا جاتا ہے اس کی رہائش گاہ پر مفت ٹیلی فون کی سہو لت بھی ہوتی ہے
سینٹ اور قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت پر اسے عام ڈیلی الاونس کی مد میں 2ہزار 800روپے اور سپیشل ڈیلی الاونس کی میں 4ہزار 800روپے ، کنوینس الاونس کی مد میں 2ہزار اور ہاوس الاونس کی مد میں 2ہزار روپے سمیت گریڈ 22کے آفیسر کے برابر مفت طبی سہو لیات بھی شامل ہیں ۔ ریٹائرڈ سینٹرز کو سینٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سیکرٹریٹ ، لائبرئری اور لاونچ تک مفت رسائی حاصل ہوتی ہے قومی و سینٹ اجلاس میں بطور مبصر مستقل بنیادوں پر انٹری پاس ملتا ہے ریٹائرڈ سینٹرز کو تمام ائیر پورٹس پر وی آئی پی لاونچ استعمال کرنے جبکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی بلیو پاسپورٹ پر سفرکی سہولت حاصل ہوتی ہے ۔